بورڈ
آف ڈائریکٹرز

شہزاد نقوی
صدر، بورڈ آف ڈائریکٹر
شہزاد نقوی ایک نہایت ماہر بینکنگ اور مالیاتی خدمات کے افسرِ اعلیٰ ہیں جن کے پاس عالمی اور ترقی پذیر تجارتی مراکز میں تین دہائیوں سے زائد قیادت کا تجربہ ہے۔ وہ اصلاحی حکمتِ عملیوں، الحاق اور حصولیات، اور کاروباری اصلاحات میں اپنی مہارت کے لیے پہچانے جاتے ہیں۔ انہوں نے سیٹی گروپ، اے بی این امرو، اور رائل بینک آف سکاٹ لینڈ جیسے بڑے مالی اداروں میں اعلیٰ انتظامی عہدے سنبھالے ہیں۔ ان کے پیشے کی نمایاں کامیابیوں میں مشکل حالات سے گزرنے والے بینکوں کی تنظیمِ نو، بین الاقوامی الحاق کی قیادت، اور معاشی مشکلات کے باوجود محصول میں اضافہ کرنا شامل ہے۔
یامین کیرائی
رکنِ بورڈ
یامین کیرائی نے لندن سکول آف اکنامکس سے گریجویشن کی اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد لندن اور سعودی عرب میں پبلک اکاؤنٹنگ کے شعبے میں اپنا قدم رکھا ۔ اسکے بعد ٹورنٹو منتقل ہوکر انہوں نے کینیڈا لائف ایشورنس کمپنی میں سینئر فنانس کے اہم عہدوں میں اپنی خدمات انجام دیں۔ پھر وہ پاکستان آئے اور اے بی این ایمرو این وی کے چیف فنانشل آفیسر مقرر ہوئے، جہاں انہوں نے اس فرنچائز کو ایک نمایاں اور ترقی یافتہ صارف، کارپوریٹ اور سرمایہ کاری بینک میں تبدیل کرنے کے عمل کی نگرانی کی۔ اسکے بعد انہیں سنگاپور میں ریجنل چیف فنانشل آفیسر ایشیا پیسفک مقرر کیا گیا جہاں انہوں نے اے بی این ایمرو کی فنانس میں ۱۱ ممالک کی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ یامین کیرای پھر پاکستان واپس آئے اور اس وقت کے نئے قائم شدہ این آئی بی بینک کے چیف فنانشل آفیسر بنے، جس میں تمسک، سنگاپور کا ایک خودمختار فنڈ، اکثریتی سرمایہ کار تھا۔ اپنے دورِ قیادت کے دوران، این آئی بی بینک نے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے کاروبار اور صارفین کے لیے ایک انقلابی حکمتِ عملی اپنائی، پی آئی سی آئی سی کو حاصل کیا جو اس سے چھ گنا بڑا بینک تھا، اور ایکوئٹی اور کیپیٹل مارکیٹ اقدامات کے ذریعے فنڈنگ کا بندوبست کیا۔ یامین کیرائی نے 2017 میں این آئی بی بینک کے ایم سی بی بینک کے ساتھ الحاق کے بعد بطور صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ریٹائرمنٹ اختیار کی۔
اپنے دورِ قیادت کے دوران، این آئی بی بینک نے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور صارفین کے لیے ایک انقلابی حکمتِ عملی اپنائی، پی آئی سی آئی سی کو حاصل کیا جو اس سے چھ گنا بڑا بینک تھا، اور ایکویٹی اور کیپیٹل مارکیٹ اقدامات کے ذریعے فنڈنگ کا بندوبست کیا۔ یامین کیرائی نے 2017 میں این آئی بی بینک کے ایم سی بی بینک کے ساتھ الحاق کے بعد بطور صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ریٹائرمنٹ اختیار کی۔


عامر نعیم
رکنِ بورڈ
عامر نعیم، پاکستان کے انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس کے فیلو ہیں، جنہیں 26 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے، بالخصوص ترقیاتی شعبے میں۔ اُنہوں نے 12 سال بطور چیف فنانشل آفیسر اور کمپنی سیکریٹری کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں۔ وہ مالیاتی انتظام،ضوابطی تعمیل اور ای ایس جی پر مبنی پائیدار ترقی میں مہارت رکھتے ہیں۔ اُنہیں مائیکروفنانس، معاشرے پر مبنی ترقیاتی منصوبے، اور مالی شمولیت میں خصوصی تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے متعدد بین الاقوامی ملٹی ڈونر منصوبوں کی احسن طریقے سے صدارت کی۔ جن میں شفافیت، اثر پذیری، اور طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنایا ۔ عامر کی خواہش ہے کہ وہ تنظیمی شفافیت، شمولیت، اور پائیداری کو فروغ دیں، تاکہ بدلتی ہوئی مالیاتی اور ڈیجیٹل دنیا میں مثبت تبدیلی لائی جا سکے۔
شمائلہ رفاقت
رکنِ بورڈ
شمائلہ رفاقت 15 سالہ وسیع تجربے کے ساتھ عوامی پالیسی پر اثرانداز ہونے، بڑے پیمانے پر اصلاحاتی پروگراموں کے ڈیزائن اور نفاذ، ادارتی ترقی ، اور تنظیمی تبدیلی کے شعبوں میں مہارت رکھتی ہیں۔کرنداز میں ملازمت سے قبل، وہ ڈی ایف آئی ڈی پاکستان کے ساتھ بطور گورننس ایڈوائزر اور ٹیکس لیڈ وابستہ رہیں، جہاں انہوں نے حکومت اور نجی شعبے کو معاشی اصلاحات میں معاونت فراہم کی۔
انہوں نے ورلڈ بینک پاکستان میں بطور سوشل پروٹیکشن اسپیشلسٹ اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک میں پروگرام اینالسٹ – گورننس یونٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔شمائلہ نے ہارورڈ یونیورسٹی، کیمبرج سے ماسٹرز ان پبلک ایڈمنسٹریشن اور قائداعظم یونیورسٹی، اسلام آباد سے ماسٹرز ان اکنامکس کی ڈگری حاصل کی ہے۔


شرجیل مرتضی
رکنِ بورڈ
شرجیل ایک مربوط ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل اور جدت کے فروغ کے لیے بے حد پُرجوش ہیں، تاکہ مالیاتی مصنوعات اور خدمات ہر فرد اور کاروبار کے لیے اُن کی مالی حیثیت کی پروا کیے بغیر قابلِ رسائی اور قابلِ استطاعت بنائی جا سکیں۔وہ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، کاروباری عمل میں بہتری، انتظامی تبدیلی پر توجہ کے حامی ہیں، تاکہ اصلاحاتی اقدامات کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مؤثر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
شرجیل ایک مربوط ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل اور جدت کے فروغ کے لیے بے حد پُرجوش ہیں، تاکہ مالیاتی مصنوعات اور خدمات ہر فرد اور کاروبار کے لیے اُن کی مالی حیثیت کی پروا کیے بغیر قابلِ رسائی اور قابلِ استطاعت بنائی جا سکیں۔وہ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، کاروباری عمل میں بہتری، انتظامی تبدیلی پر توجہ کے حامی ہیں، تاکہ اصلاحاتی اقدامات کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مؤثر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
شرجیل پرواذ فنانشل سروسز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن کے طور پر، بورڈ کی آڈٹ، انسانی وسائل، اور آئی ٹی کمیٹیوں کی سربراہی کر رہے ہیں۔