گرین
ایکشن بانڈ
گرین بانڈ فریم ورک
کی جانب
ایک تاریخی قدم
ہم پرواز میں پائیدار ترقی کو صرف ایک ہدف نہیں بلکہ ایک وعدہ سمجھتے ہیں، جس کے لیے ہمارا عزم بھرپور اور مسلسل ہے۔ پاکستان کے پہلے گرین بانڈ (رقم: ایک ارب روپے) کے ذریعے، ہم قابلِ تجدید توانائی، پائیدار زراعت، اور ماحول دوست آمد و رفت کے شعبوں کے مالیاتی نظام میں مثبت تبدیلی لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہاہم گرین سیکٹرز میں سرمایہ کاری کو فروغ دے کر، ہم نہ صرف کاروباری اداروں کو جدید حل اپنانے میں مدد دے رہے ہیں بلکہ اُن ماحولیاتی مشکلات کا بھی مقابلہ کر رہے ہیں جو ہمارے معاشرے اور معیشت کو متاثر کر رہی ہیں۔
ہمارا مقصد اور وژن

پرواز کا گرین ایکشن بانڈ ایسے منصوبوں کی معاونت کے لیے تشکیل دیا گیا ہے جو براہِ راست ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرتے ہیں، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی لاتے ہیں، اور ماحول دوست متبادل کو فروغ دیتے ہیں۔ ، اور یہ پرواز کے اُس کے گرین بانڈ کے اصول و ضوابط کے مطابق مشن کا عملی مظاہرہ ہے جس کا مقصد ماحولیاتی ذمہ داری اور پائیدار اثرات کے ذریعے معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
سرمایہ کاری کے مرکزی
شعبہ جات
قابل تجدید توانائی
سولر، ہوا اور بایو فیول پر مبنی منصوبوں کی حمایت تاکہ فوسل ایندھن پر انحصار کم کیا جا سکے، ماحولیاتی آلودگی میں کمی لا سکیں، اور ایک ماحول دوست توانائی کا مستقبل ممکن بنایا جا سکے۔
پائیدارزراعت
ایسی زرعی حکمتِ عملیوں کے لیے مالی معاونت جو وسائل کا تحفظ کرتی ہیں، ماحولیاتی نظام کی حفاظت کرتی ہیں،اور پاکستان کے زرعی شعبے کو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور پائیدار بناتی ہیں۔
توانائی کی بچت
ایسے کاروبار کے لیے مالی معاونت جو وسائل کا مؤثر استعمال کرتے ہیں، توانائی کے ضیاع کو کم کرتے ہیں، اور ایسی عمارات و آلات میں سرمایہ کاری کرتے ہیں جو توانائی کی بچت کو ممکن بناتے ہیں۔
ماحول دوست آمدورفت
الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کے لیے مالی معاونت کو فروغ دینا تاکہ پائیدار آمدورفت کے نظام کی طرف مؤثر پیش رفت ہو، شہری آلودگی اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی آئے، اور ماحول دوست آمدورفت کی ترغیب دی جا سکے۔
ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ اور اس پر قابو پانے کے اقدامات
ایسے کاروبار کے لیے مالی معاونت جو پلاسٹک کے پائیدار استعمال کو فروغ دیتے ہیں، پلاسٹک ویسٹ کے مؤثر انتظام کے لیے بہتر طریقہ کار اپناتے ہیں، اور ری سائیکل شدہ مواد کو نئی طرزِ زندگی کی مصنوعات میں تبدیل کرتے ہیں تاکہ پلاسٹک ویسٹ کے مضر اثرات سے ماحول کو محفوظ رکھا جا سکے۔
واضح اور ذمہ دارانہ نظام کا عزم
اعلیٰ احتسابی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے، پرواز کا گرین ایکشن بانڈ ایک منظم گرین بانڈ فریم ورک کے تحت کام کرتا ہے، جس کا جائزہ پاکستان انوائرمنٹ ٹرسٹ لیتا ہے۔

فنڈز کے استعمال کا واضح اور مخصوص نظام
فنڈز صرف ان منصوبوں پر صرف کیے جاتے ہیں جو گرین فنانسنگ کے متعین معیار پر پورا اُترتے ہیں، جبکہ رقم کے استعمال کی تفصیل مکمل وضاحت کے ساتھ فراہم کی جاتی ہے۔

منصوبوں کی تفصیلی تشخیص اور انتخاب
فنڈ حاصل کرنے والے ہر منصوبے کا جائزہ اس کے ماحولیاتی اثرات، قومی و بین الاقوامی معیار سے مطابقت، اور دیرپا فوائد کی بنیاد پر لیا جاتا ہے۔سٹیک ہولڈرز کو باقاعدہ معلومات اور رپورٹیں فراہم کی جاتی ہیں تاکہ فنڈز کے استعمال اور حاصل شدہ نتائج کے بارے میں شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔

فنڈز کا انتظام اور رپورٹنگ
اسٹیک ہولڈرز کو باقاعدہ تازہ معلومات اور رپورٹیں فراہم کی جاتی ہیں تاکہ فنڈز کے استعمال اور حاصل شدہ اثرات کے بارے میں شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔
گرین ایکشن بانڈ کا مقصد
پاکستان میں ماحولیاتی منصوبوں کے لیے درکار سرمایہ کو ممکن بنانا ہے، تاکہ نجی سرمایہ کاری کے ذریعے موسمیاتی خطرات کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔پرواز اس تبدیلی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور سرکاری و نجی شرکاءکے ساتھ مل کر ماحولیاتی ترقی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ یہ بانڈ نہ صرف سرمایہ کاروں کو پائیدار مالی منافع فراہم کرتا ہے، بلکہ ایک مضبوط، کم کاربن والی معیشت کی تعمیر میں بھی مدد دیتا ہے جو پاکستان کے ماحولیاتی اخراج میں کمی کے ہدف کو پورا کر سکے۔