# ہمارا پرواز
علم کی فراہمی
پرواز کے مالیاتی خواندگی پروگرام کے تحت، ہم نے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے ساتھ مل کر ایک لیکچر کا انعقاد کیا جس میں ڈیجیٹل قرضے اور زرعی شعبے میں فِن ٹیک کے اثرات پر روشنی ڈالی گئی۔اس سیشن میں یہ بتایا گیاکہ مالیاتی خواندگی کس طرح ایک انقلابی تبدیلی کا ذریعہ بن سکتی ہے، خصوصاً نئے زرعی کاروباری افراد کے لیے۔ زرعی شعبے کے مشکلات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، پرواز ایسے موزوں مالی سہولیات فراہم کرتا ہے جسکا مقصد نوجوان اسٹارٹ اپس کو بااختیار بنانا ہے، تاکہ وہ جدت لا سکیں اور اس اہم صنعت میں ترقی کا باعث بن سکیں۔
ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں مالیاتی خواندگی کے پروگرام کا لیکچر
پرواز کے مالیاتی خواندگی پروگرام کے تحت، ہم نے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے ساتھ مل کر ایک لیکچر کا انعقاد کیا جس میں ڈیجیٹل قرضے اور زرعی شعبے میں فِن ٹیک کے اثرات پر روشنی ڈالی گئی۔اس سیشن میں یہ بتایا گیاکہ مالیاتی خواندگی کس طرح ایک انقلابی تبدیلی کا ذریعہ بن سکتی ہے، خصوصاً نئے زرعی کاروباری افراد کے لیے۔ زرعی شعبے کے مشکلات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، پرواز ایسے موزوں مالی سہولیات فراہم کرتا ہے جسکا مقصد نوجوان اسٹارٹ اپس کو بااختیار بنانا ہے، تاکہ وہ جدت لا سکیں اور اس اہم صنعت میں ترقی کا باعث بن سکیں۔
ٹاک ورلڈ پروگرام میں یو سی پی اور پرواز کا باہمی تبادلہ خیال
ٹاک ورلڈ پروگرام میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے تعاون سےپرواز نے طلبہ کے لیے ایک معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا۔ پرواز کے سی ای او، جناب جاوید اقبال نے 'کیمپس سے کارپوریٹ تک – خود کو تیار کرنے کے مراحل' کے موضوع پر گفتگو کی، جس میں انہوں نے ابتدائی کیریئر میں پیش آنے والی رکاوٹوں اور ایک کامیاب پیشہ ورانہ سفر کے لیے ضروری رہنمائی فراہم کی۔ اس سیشن کا مقصد نوجوانوں کو متاثر کرنا اور انہیں اس قابل بنانا تھا کہ وہ تعلیمی زندگی سے پیشہ ورانہ دنیا میں بخوبی قدم رکھ سکیں۔