# ہمارا پرواز
پرواز میں سماجی بہتری کے پروگرام
ہم صحت اور تعلیم کے شعبوں میں معیاری بہتری لانے والے سماجی منصوبوں کے ذریعے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ہمارا عزم اُن محروم طبقات کی زندگیوں میں حقیقی اور پائیدار مثبت تبدیلی لانا ہے جو معاشرتی ترقی میں سب سے پیچھے رہ گئے ہیں۔
ویژن آئی کیمپ — کوریائی سفارتخانے کے ساتھ تعاون
پرواز نے کوریائی سفارتخانے اور پاکستان کی کورین سوسائٹی کے باہم تعاون سے، لاہور کے یونائیٹڈ کرسچن ہسپتال کے کورین آئی سینٹر میں 360 واں ویژن آئی کیمپ منعقد کیا۔ یہ تقریب لاہور کے محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے امید کی ایک کرن ثابت ہوئی، جنہیں مفت موتیا كا آپریشن اور ضروری آنکھوں کا علاج فراہم کیا گیا۔ آنکھوں کے علاج کے ذریعے معیارِ زندگی میں بہتری لانا، ہمارے معاشرے میں صحت و تندرستی کو فروغ دینے کا ایک اہم قدم ثابت ہوا ہے۔
سی وائی ٹی ای فاؤنڈیشن میں بچوں کی تعلیم کی کفالت
پرواز تعلیم کے ذریعے محروم طبقے سے تعلق رکھنے والے بچوں کو بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہے،اور سی وائی ٹی ای فاؤنڈیشن میں طلباء کی کفالت اس عزم کا واضح ثبوت ہے۔ ان کے پورے سال کے تعلیمی اخراجات اُٹھا کر، ہم نہ صرف ان کے تعلیمی سفر کو بہتر بنا رہے ہیں بلکہ ایک ایسا ماحول قائم کر رہے ہیں جہاں یہ بچے بے خوف ہو کر بڑے خواب دیکھ سکیں۔سی وائی ٹی ای اسکول کا دورہ ہمارے لیے ایک خوشگوار تجربہ تھا، جہاں پرواز کی ٹیم نے طلباء سے ملاقات کی اور ایک بہتر مستقبل کی جانب ہمارے سفر کو مضبوط بنایا۔
کینسر کیئر ہسپتال کے ساتھ کینسر کا علاج
پرواز فنانشل سروسز، کینسر کیئر ہسپتال کے اس مشن کی مکمل حمایت کرتا ہے جس کا مقصد کینسر کے مریضوں کا علاج اور ان کی مدد کرنا ہے۔ہسپتال کو دی گئی ہماری عطیات براہِ راست اُن کینسر مریضوں کی نگہداشت اور علاج میں مددگار ثابت ہوتی ہیں جو اس جان لیوا مرض سے لڑ رہے ہیں۔ ہم نے کینسر کیئر ہسپتال کے نمائندوں کو اپنے ہیڈ آفس میں مدعو کیا، جہاں ایک کینسر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔یہ سیشن ابتدائی تشخیص، احتیاطی تدابیر اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے پر مرکوز تھا۔ یہ فلاحی قدم کینسر کے خلاف جاری ہماری تحریک کا اہم حصہ ہے، جو مالی امداد کے ساتھ ساتھ طبی شعور اور تعلیم کو بھی فروغ دیتا ہے۔