ہماری رہنمائی کرنے والی
ٹیم

جاوید اقبال
چیف ایگزیکٹو آفیسر
جاوید اقبال کو بینکنگ کے شعبے میں 30 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے، خصوصاً سرمایہ کاری، کارپوریٹ، کمرشل اور ایس ایم ای بینکنگ میں۔ انہوں نے اپنے پیشے کا آغاز الفیصل انویسٹمنٹ بینک سے کیا، اور وقت کے ساتھ ساتھ فیصل بینک، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک لمیٹڈ میں ایس ایم ای اور کمرشل بینکنگ کے شعبوں کی قیادت کی۔ پرواذ فنانشل سروسز لمیٹڈ میں شمولیت سے قبل، وہ بینک الفلاح لمیٹڈ میں کمرشل اور ایس ایم ای بینکنگ کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
جاوید اقبال نے ایس ایم ای بینکنگ میں پائیدار ترقی کی قیادت کی ہے، اور خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے مالی شمولیت، بہترین طریقہ کار کے نفاذ، اور ملٹی ڈونر سرمایہ کاری پروگراموں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان کے اہم اقدامات میں ایس ایم ای شعبے کے لیے نان-فنانشل ایڈوائزری سروسز کی فراہمی شامل ہے، جس کے تحت "ایس ایم ای ٹول کٹ" کا آغاز کیا گیا۔یہ ایک آن لائن پورٹل ہے جس کا مقصد مشاورتی خدمات، عالمی بہترین طریقہ کار، ویلیو چین پر مبنی حسبِ ضرورت حل فراہم کرنا ہے، تاکہ اس ایم ای شعبےمیں وسعت لائی جا سکے اور مالی شمولیت کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کیا جا سکے۔
محمد عاطف کوثر
چیف رسک آفیسر
پرواذ میں شمولیت سے قبل وہ سلک بینک لمیٹڈ میں کارپوریٹ اور اس ایم ای رسک کے لیے رسک ہیڈ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔انہیں بینکنگ کے شعبے میں 29 سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے، جس میں کریڈٹ مارکیٹنگ، کارپوریٹ مارکیٹنگ اور پروموشن، فنانشل کنٹرول جیسے مختلف شعبے شامل ہیں۔ ان کو سب سے زیادہ رسک مینجمنٹ کے شعبے میں تجربہ ہےجس میں کنزیومر رسک، ایس ایم ای رسک اور کارپوریٹ رسک شامل ہیں۔وہ سلک بینک میں چیف رسک آفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور 12 سال سے زائد عرصے تک بورڈ کی رسک کمیٹی کے سیکریٹری کے طور پر وابستہ رہے ہیں ۔پرواذ میں شمولیت سے قبل وہ یونین بینک، ایم سی بی، پرائم بینک، اے بی این ایمرو بینک پاکستان، اور سلک بینک کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ ان کے پاس بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری، پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری، اور انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان سے بینکنگ میں ڈپلومہ ہے۔اس کے علاوہ وہ پبلک سیکٹر اداروں کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔


بلال محی الدین
چیف فنانشل آفیسر
بلال محی الدین دی انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے فیلو ممبر ہیں، جنہیں مالیاتی شعبے میں 20 سال کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ ان کا تجربہ آڈٹ اور ایشورنس، کریڈٹ ریویو، رسک ایڈوائزری، گورننس، حکمتِ عملی، ٹیکسیشن اور تنظیم نو جیسے امور پر محیط ہے۔وہ مالیاتی خدمات کے شعبے، مینوفیکچرنگ انڈسٹری، اور پاکستان و مشرق الوسطی کی "بگ فور" اکاؤنٹنگ فرمز میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ پرواز میں شمولیت سے قبل، وہ ایک سرکاری مالیاتی ادارے میں چیف فنانشل آفیسر کے طور پر ایس ایم ای سیکٹر کو اپنی خدمات فراہم کر رہے تھے۔ مسٹر بلال نے فِنکا مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، فیصل بینک لمیٹڈ، ایم سی بی بینک لمیٹڈ، برجر پینٹس پاکستان لمیٹڈ، ڈیلوئٹ پاکستان اور ڈیلوئٹ مشرق وسطیٰ میں مختلف انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔
حسن یاسر
سربراہِ کاروبار
حسن ایک سابق بینکر ہیں جنہیں پاکستان کے بینکنگ سیکٹر میں دو دہائیوں سے زائد کا تجربہ حاصل ہے، اور انہوں نے ایک خیراتی ہسپتال کے ساتھ بھی کچھ عرصہ کام کیا ہے۔ وہ ایس ایم ای اینڈ سی کے کاروباری حرکیات، کاروباری ترقی، تعلقات کا انتظام، پراڈکٹ ڈیولپمنٹ کے لیے تحقیق و ترقی، اور ایس ایم ای اینڈ سی رسک و ریمیڈیل مینجمنٹ پر گہری دسترس رکھتے ہیں۔
تعلیمی لحاظ سے، حسن نے فزکس میں ایم ایس سی، فنانس میں ایم بی اے اور ایل ایل بی کی ڈگریاں حاصل کی ہوئی ہیں۔ ان صلاحیتوں کے ساتھ، حسن پرواز فنانشل سروسز میں بطور ہیڈ آف بزنس شامل ہوئے اور ایس ایم ای اینڈ سی فائنانس میں تبدیلی کے محرک بننے کے خواہش مند ہیں۔


چوہدری افتخار
چیف ٹیکنالوجی آفیسر
افتخار چوہدری، ہمارے چیف ٹیکنالوجی آفیسر ہیں، جنہیں سافٹ ویئر انجینئرنگ اور پروڈکٹ ڈیولپمنٹ میں 18 سال کا تجربہ حاصل ہے۔ ٹیک اسٹارٹ اپ کے علمبردار کی حیثیت سے ، افتخار نے متنوع منصوبوں اور ٹیموں کی کامیابی کے ساتھ رہنمائی کی ہے ۔ایک ماہِر ابلاغ کے طور پر، وہ سرمایہ کاروں، ریگولیٹرز اور اسٹیک ہولڈرز سے مؤثر طور پر رابطہ قائم کرتے ہیں، اور ٹیک ٹیموں کی تشکیل اور وسعت میں مہارت رکھتے ہیں۔ افتخار کی نمایاں کامیابیوں میں سے ایک اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈیجیٹل والیٹ کا افتتاح ہے، جس نے ملک بھر میں ڈیجیٹل لین دین کو آسان بنا دیا ہے۔ انہوں نے اسٹریٹجک ایکوزیشنز میں بھی اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کا پہلا پیر ٹو پیر لینڈنگ سسٹم متعارف کروا کر جدید حل فراہم کیے ہیں۔ ان کی تدبیری سوچ اور متنوع حل مختلف صنعتوں میں مسلسل بہتری لے کر آتے ہیں، خاص طور پر فِن ٹیک، ایڈ ٹیک، ای کامرس، ایچ آر ایم ایس و پے رول، اور صحت اور تندرستی کے شعبوں میں۔ بطور چیف ٹیکنالوجی آفیسر پرواز، افتخار چودھری حکمتِ عملی پر عمل درآمد، سائبر سیکیورٹی کے اقدامات، اور سافٹ ویئر سروسز میں اعلیٰ معیار کی فراہمی کی قیادت کرتے ہیں۔