ملازمت کے مواقع
پی ایف ایس ایل میں ہمارے لوگ ہی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ ہمارے معاونین کی روزمرہ زندگی ہمارے اقدارکاعکس ہے ۔ پی ایف ایس ایل میں ہم روزانہ معاشرے کی ترقی میں شراکت اور جدت کے مواقع کی کھوج میں رہتے ہیں، جہاں ہمارے بہترین ماہرین مسائل کا حل دریافت کرتے ہیں۔ ہم اپنے معاونین کو جدت پسندی، تخلیق، ہمہ جہتی، اور بااختیارفیصلوں کے لئے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ہم انہیں مواقع فراہم کرنے کے لئے ان کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کرتے رہیں گے اوران کو سیکھنے، ایک دوسرے کی معاونت کرنے، ارتقائی عمل سے گزرنے، پنپنے اور ترقی کرنے کے لئے ایک موزوں ماحول فراہم کرتے رہیں گے۔ ہماری دیانت داری، غیرجانبداری، اورکھلے اور ایماندارانہ رابطوں سے یوں ہی اعتماد اور اشتراک کی فضا قائم رہے گی۔ کھلے ذہن سے اورمتنوع آراء کو ملحوظ خاطررکھ کے مسائل کے حل کے طرف بڑھنے کے ہمارے رحجان سے ایک ایسا ماحول قائم ہوگا جس سے نہ صرف ہر کوئی اپنے علم سے اپنے ساتھیوں کو روشناس کرا سکے گا بلکہ ایک دوسرے کی بہترین کارکردگی کے لئے مددگاربھی ثابت ہوگا۔