About – اردو

ایس ایم ای فنانسنگ کا ایک پائیدار نمونہ

پرواز فنانشل سروسزلمیٹڈ

عالمی سطح پرمعتبرمالیاتی اثرات کا جائزہ لینے والے حلقے اس امر کا اعتراف کرتے ہیں کہ نجی اور سماجی سرمایہ داری کے شعبے کے اداروں، جیسے کہ پی ایف ایس ایل، کی بقاء کا دارومداران کے منافع بخش ہونے پر ہے۔ صرف پائیداراورمعیاری منافع بخش کارکردگی ہی پی ایف ایس ایل کو مزید نجی سرمایہ کاری اور بیرونی فنانسنگ کے لئے بہترین مالیاتی ذرائع کے حصول کا اہل بناَئے گی۔ اورانہیں اہداف کے ساتھ ہی پاکستان کی بڑھتی مارکیٹ کی مانگ کوپورا کیا جاسکے گا۔

ہمارا نصب العین

ایس ایم ای کاروباروں میں سرمایہ کاری کریں تاکہ ملک کی اکانومی پروان چڑھے۔

ہمارا مشن

آسان استعمال، جدت اور اختراع، اور صارفین کو سہولیات پہنچا کر ایس ایم ای شعبہ میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین کمپنی بننا

جانئیے ہمارے متعلق

پرواز فنانشل سروسز لمیٹڈ پی ایف ایس ایل پاکستان میں چھوتَےاوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مالی ضروریت کے مدنظرمالیاتی پاڈکٹس کی مختلف قسم پیش کرتا ہے. ان مصنوعات کے ذریعے حاصل کیجئے رننگ فنانس، کیش فنانس تک آسان رسائی، تاکہ گروتھ کیپیٹل اورروالونگ کیپیٹل کی ضروریات پوری ہوسکیں۔ پی ایف ایس ایل عنقریب انواِئس فنانسنگ، بل ڈسکاوْنٹنگ، چھوٹی معیاد کے قرضے، لمبی معیاد کے ْقرضے، اور لیزنگ فنانس کی سہولت کا اجراء ایس ایم ای سیکٹرکی مالیاتی ضروریات کوپورا کرنے کے لئے کرے گا۔ پی ایف ایس ایل معیشت کے سیکٹروں کے لحاظ سے بھی پراڈکٹس متعارف کرائے گا تاکہ اس سیکٹرمیں کام کرنے والے چھوٹےاوردرمیانےدرجےکے کاروباری اداروں کی ہمہ جہت ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ یہ مالی سہولیات کریڈٹ کارڈ اسکورنگ ماڈلزکے تحت جاری کی جائیں گی۔  خّواتین کی سربراہی کے حامل اورماحول دوست کاروباری اداروں کو پی ایف ایس ایل خصوصی ترجیح دے گا۔    پراڈکٹس اوران کے لئے اہلیت کے معیارکی تفصیلات جلد ہی فراہم کی جائیں گی۔

پی ایف ایس ایل کیا فراہم کرتا ہے؟

پی ایف ایس ایل قرضوں کی ہر قسم کی ورائٹی فراہم کرتا ہے، جن میں مخٹصر معیاد کے قرضے، طویل مدٹی قرضے، رننگ فنانس، اور کیش فنانس جیسی اقسام شامل ہیں۔ اپنے صارفین شعبوں کی دریافت کی گئی ضروریات کے پیش نظرمستقبل میں انوائس ڈسکاوْنٹنگ، انوسٹمنٹ فنانس، اور لیزنگ کی سہولیات کا بھی اضافہ کیا جائے گا۔

پی ایف ایس ایل قرضوں کی ضمانت کے لئے کم وبیش ہرقسم کے اثاثے قبول کرتا ہے۔ ان میں روایتی بینکوں کی منظورنظر زمین یا رئیل اسٹیٹ شامل ہیں، مگر وہ پاکستان میں چھوتَےاوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی اکثریت کے لئے دینا خاصا مشکل ہوجاتا ہے۔ اسی وجہ سے زمین سے لے کر مشینری، کاروباری سازوسامان، مال کا ذخیرہ، اورکسی حد تک انوائسزاورموصولات کے کھاتوں کو بھی قرض کے لئے ضمانت کے طورپرقبول کیا جاتا ہے۔  

پی ایف ایس ایل خواتین کی سربراہی میں چلتے کاروبارکو فنانسنگ کے لئے خصوصی ترجیح دے گا۔ عمومی طورپرپاکستان کا مالیاتی شعبہ خواتین قرض کی درخواست گزاروں سے امتیازی رویہ برتتا دیکھا گیا ہے۔ پی ایف ایس ایل کا عزم ہے کہ وہ اس خلاء کوپرکرکےمعیشت میں خواتین کی شمولیت کو فروغ دے گا۔

مرکزِ توجہ

پی ایف ایس ایل کے ایسے متعدد فنانسنگ پروگرام تشکیل کے مرحلےسے گزررہے ہیں جوکہ معاشرے میں ضرورتمند اور نظرانداز کیے گئے طبقات کی ضروریات کے مطابق ہوں کے۔ پی ایف ایس ایل معیشت کے لئے ان حلقوں کی اہمیت کوتسلیم کرتا ہے اوراسی وجہ سے ان کی ضروریات کے مدنظرخصوصی طورپرسہولیات تشکیل دےرہا ہے۔ 

کاروباری قرضہ برائے خواتین

پی ایف ایس ایل کا وومن فنانس خواتین کاروباری افراد کے لئے ایک خصوصی اقدام ہے، جوکہ اس امر کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے کہ اگرملک کی نصف آبادی نے اگراس کی جی ڈی پی میں اپنا حصہ نہ ڈالا، تو قومی معیشت نہ صرف کہ انجماد کا شکارہو جائے گی، بلکہ تنزلی کی جانب گرجائےگی۔ لحاظہٰ پی ایف ایس ایل کا وومن فنانس خواتین کی سربراہی میں چلتے کاروبار کو گروتھ کیپٹل اورآمدن کے نئے مواقع کی تلاش کی معاونت فراہم کرےگا۔ اس عمل سے معاشی گہما گہمی کے ساتھ، خواتین کو اختیار ملے گا، اور ان کو جی این پی میں مزید حصہ ملے گا، اوراس سب سے خواتین کے موقف کو زیادہ موْثراور پرزوراندازمیں سنا جا سکے گا۔ 

پی ایف ایس ایل کا وومن فنانسنگ مختلف اقسام کے شعبوں کے کاروبارمیں سرمایہ کاری کرے گا، جن میں سروسزاور صنعت و تجارت شامل ہیں، لیکن سب ہی شعبے کاروباری افراد کے جذبے اور محنت سے سرشار ہیں۔ ہم خواتین کاروباری افراد کے لئے  تربیتی کورس مرتب کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں، جو کہ بزنس منیجمنٹ، شعبوں سے متعلقہ تربیت اور کاروبارکو انٹرنیٹ پر لے جانے سے متعلق ہوگی۔

بنیادی اہلیت

1

روبارخاتون کے نام ہو اور وہ اسے چلا رہی ہوں۔ ایسے کاروبارجن میں ۵۰ فیصد سے زائد شراکت کسی خاتون کی ہے یا وہ اس کے انتظام میں براہراست طور پر شریک ہے۔ 

2

خواتین کے نام قائم اور ان کے زیرانتظام کاروبار جو کہ کم از کم تین سال سے چل رہے ہوں۔ ۳ سال سے کم کی آپریشنل ہسٹری کی صورت میں فیصلے کے لئے ہرایک کیس کا الگ جائزے کے حساب سے کیا جائے گا۔

3

کاروبار کا این ٹی این ہونا ضروری ہے۔ اس کے مالک کا پاکستانی شہری ہونا اوراس کے پاس کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ ہونا لازم ہیں۔

ماحول دوست قرضہ

گزشتہ دہائی میں مالیاتی شعبے نے گرین فناس یعنی ماحول کاروبارکو قرضے فراہم کرنے کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔ مالیاتی ادارے اسس ضمن میں اقدامات اٹھا رہے ہیں اور اداروں کی حکمت عملی ، گورننس، اور قرضوں کی فراہمی کے لئے سرمائے کی رقم کی جانچ پڑتال میں ماحولیاتی عوامل پر نظررکھنے کے عمل کوعام کررہے ہیں۔ 

پی ایف ایس ایل ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کی روک تھام کی اہمیت سے آگاہ ہے اوراسی لئے ان کے باعث ملک کے ماحولیاتی اورحیاتیاتی نظام پررونما ہونے والے نقصانات، چاہے وہ معاشی ہوں یا نہ ہوں، کی روک تھام کے لئے کوشاں ہے۔ ہم کاروباری اداروں کو کاربن کے اخراج کی روک تھام کے لئے مالی معاونت کے مواقع فراہم کریں گے، اور متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوارکے فروغ کے لئے بھی سرمایہ مہیا کریں گے۔ 

بزنس فائنانس

سیکٹربیسڈ فنانس سے مراد ایسے مجموعی شعبوں کو قرضے فراہم کرنا ہے جن میں کاروباری اداروں کے معاملات ایک دوسرے پرمنحصرہوں، جیسے کہ شعبہ صحت (ہسپتال، میڈکل اسٹور، لیبارٹری) ۔ شعبہ تعلیم (اسکول، یونیورسٹی، تحقیقی تجربہ گاہیں) ، اورایسے دیگراہم سیکٹر یا شعبے۔ ان کاروباری اداروں کے معاملات کےایک دوسرے پر انحصارکے مدنظران کوقرض کے ریٹ میں خصوصی لچک کی منظوری دی جائے گی جس سے ہر صارف اوراس سے متصل کاروباری اداروں کے ورکنگ کیپٹل، مال کے ذخیرے، سپلائی چین، اورڈسٹری بیوٹنگ نیٹ ورک مِیں کثرت واقع ہوگی۔    



کلسٹربیسڈ فنانس

کلسٹربیسڈ فنانس سے مراد ایس ایم ای سیکٹریاچھوٹےاوردرمیانے درجے کے کاروبارکو فل سروس ۔ ایک کلسٹر یا گچھے سے مراد ایک مجموٰٰعے سے ہے جس کی خصوصیات میں مماثلت رکھتے کاروباری ادارے، متبادل پراڈکٹس اورسروسز، یا ایک ہی قسم کی مارکیٹ یا خریداروں کوبیچنے کاعمل شامل ہو سکتے ہیں، اوران میں معاشی تغیرات کے باعث کم وبیش ایک جیسے اثرات ہی مرتب ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ کلسٹرکے لحاظ سے قرضوں کی فراہمی میں درجہ اول، اور دوسرے اورتیسرے درجے کے صارفین کے مجموعے کی ضرورت ہوتی ہے، اوران تینوں سطحوں پران سے متعلقہ مالیاتی سہولیات کا ایک پورٹ فولیو بنانا ہو گا۔ کلسٹرز کے پورٹ فولیو کھیلوں کے سامان، جراحی، چمڑے،لائٹ انجینئیرنگ، اور صحت عامہ کے شعبوں پرمشتمل ہوتے ہیں۔ 

کمپنی کی معلومات

مپنی کی کیفیت ایل ایس ای
کمپنی رجسٹریشن نمبر CUIN- 0164892
تاریخ اور قومی ٹیکس نمبر 8645644 date 23-Dec-2020
کمپنی کو جاری شدہ لائسنس کی تاریخ/نمبر License No. SC/NBFC-1/207/PFSL/2020 dated 22.06.2021
رجسٹر شدہ دفتر/صدر دفتر اور برانچ دفتر کا پتہ رجسٹرڈ آفس: گراؤنڈ فلور، نوائے وقت ہاؤس، ۴ شاہراہ فاطمہ جناح، لاہور
مرکزی دفتر: پرواز فنانشل سروسز لمیٹڈ، دوسری منزل، ووگ ٹاور، لاہور
صدر دفتر، رجسٹرڈ دفتر اور ذیلی دفاتر کا فون اور فیکس نمبر  
کارآمد ای میل ایڈریس info@parwaaz.com.pk
ذیلی اور مشترکہ کمپنیوں کی تفصیل اور ویب سائٹ لنک، اگر ہوں پرواز فنانشل سروسز لمیٹڈ، کارانداز پاکستان کا مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے۔ ویب سائٹ https://karandaaz.com.pk
کمپنی آڈیٹر کا نام اے ایف فرگوسن اینڈ کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس
قانونی مشیر کا نام علی اینڈ قاضی (ایڈوکیٹ اور مشیر)
حصص داروں کی ترتیب
From To Shares Held
1 100 4
100 1,500,000,000 1,499,999,996

رابطہ کیجئے

پی ایف ایس ایل سے رابطہ کیجئے اور اپنے کاروبارکو وسعت دیجئے

PFSL Logo