Board of Directors-اردو

بورڈ آف ڈائریکٹرز

نعمان انصاری

چیئرپرسن، بورڈ آف ڈائریکٹرز

نعمان انصاری کریڈٹ ، کارپوریٹ اورانوسٹمنٹ بینکاری کا ۲۰ سال پرمحیط وسیع تجربہ رکھتے ہیں اوراسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، بینک آف امریکہ، فیصل بینک، اوربینک الفلاح جیسےاداروں سے وابستہ رہ چکے ہیں۔ وہ ایک پرجوش اورنتائج کے حصول پریقین رکھنے والے ایگزیکٹوہیں، جو بین الاقوامی سطح پرعالمی اورعلاقائی مالیاتی اداروں کی سربراہی کا ہمہ جہت تجربہ رکھتے ہیں۔ انہیں چھ ارب امریکی ڈالر سے زائد کےاثاثوں پرمشتمل کاروباری ڈھانچے کو چلانے کا ثابت شدہ تجربہ حاصل ہے۔
ان کی متناسب حکمت عملی اوراس کی موْثرتکمیل کی بدولت آمدن کے قابل ذکراہداف حاصل ہوئے۔ 



یامین کیرائی

بورڈ ڈائریکٹر

لندن اسکول آف اکنامکس سے گریجویشن اورچارٹرڈ اکاوْنٹنٹ کی قابلیت مکمل کرنے کے بعد، یامین کیرائی نے اپنا پبلک اکاوْنٹنٹ کے کیرئیرکا آغاز لندن اورسعودی عرب سے کیا اوراس کے بعد انہوں نےٹورانٹو میں کینیڈا لائف انشورنس کمپنی میں مالیاتی شعبے میں اعلیٰ ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ اس کے بعد اےبی این ایمرو این وی کے سی ایف او کی حیثیت سے پاکستان لوٹ آئے، اور یہاں قائم فرنچائزکوایک کنزیومر، کارپوریَٹ اورانوسٹمنٹ بینک میں ڈھلنےمیں مدد کی۔ پھرانہوں نے بطور ریجنل سی ایف او ایشیا-پیسفک اے بی این ایمروبینک سنگاپورمیں۱۱ سال تک فنانس سے متعلق فرائض سرانجام دیے۔ پھر یامین کیرائی وطن واپس لوٹ آئے اوراس وقت کے نئے قائم کردہ این آئی بی بنک میں بطور سی ایف او تعینات ہوئے۔ اس بینک میں جس میں بیشترسرمایہ کاری سنگاپور کےایک ساورن فنڈ تیماسیک نے کی تھی۔ 

ان کے دور میں این آئی بی بینک نے چھوٹےاوردرمیانے درجے کے کاروباراورکنزیومربینکاری کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لےکرآئے، ادارے نے پکک بینک کوخریدا، جو کہ اس سے چھ گنا بڑا تھا، اور ایکویٹی اورسرمائے کی مارکیٹ سے فنڈزجمع کیے گئے۔ این آئی بی کے نامزد بورڈ آف ڈائریکٹر کی حیثیت سے یامین کیرائی سابقہ پکک ایسٹ منیجمنٹ کمپنی ، سابقہ پکک انشورنس، اور نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ کی حکمت عملی کے روح رواں رہے۔ یامین کیرائی این آئی بی بینک کے صدراورسی ای اوکی حیثیت سے2017ء میں ریٹائر ہوئے۔ 

نوید گورایہ

بورڈ ڈائریکٹر

ادارہ نوید گورایہ کے۳۰ سالہ عالمی سطح کے تجربے سے استفادہ کر رہا ہے، جس میں مالیاتی خدمات بشمول انوسٹمنٹ بینکنگ، امپیکٹ انویسٹنگ، اور کارپورِیٹ فنانس ایڈوائزری شامل ہیں۔ کاراندازمیں اس وقت وہ ایک ای ایس جی سے وابستہ انوسٹمنٹ فنڈ کو چلا رہے ہیں، جس کا مقصد درمیانےاورچھوٹ اوردرمیانےکاروباری اداروں کوبرابری کی سطح پر سرمایہ کاری کے مواقع مہیا کرنا اورنوجوانوں اورخواتین کوروزگارکےمواقع فراہم کرنا ہے۔ اس فنڈ کی حکمت عملی میں نت نئے منصوبوں کے لئے سرمائے کی فراہمی، نجی کاروبارمیں سرمایہ کاری کے معاملات، اوراسٹرٹیجک انوسٹمنٹ کے مواقع تلاش کرنا شامل ہیں۔ کاراندازمیں چیف انوسٹمنٹ آفیسر کی حیثیت سے کام کرنے سے قبل وہ امریکہ میں ایک پائےکی اسٹریٹجک ایڈوائزری فرم کی سربراہی کر رہے تھے جہاں وہ امریکہ، مشرق وسطیٰ، جنوب مشرقی ایشیا، اور جنوبی ایشیا کےعلاقوں میں بین الاقوامی لین دین کے لئے مالیاتی اداروں کوخدمات سرانجام دے رہے تھے۔ اس سے قبل، نوید نے ایچ ایس بی سی امریکہ میں چھ ارب امریکی ڈالرکی مالیت کے ایک سرمایہ کاری فنڈ کے لئے مشاورت کی خدمات سرانجام دیں، جس کا دائرہ کار شمالی امریکہ، جی سی سی، اورجنوب مشرقی ایشیا میں تھا۔ انہوں نے رائل بینک آف اسکاٹ لینڈ اورقطرنیشنل بیک میں انوسٹمنٹ بینکاری کی خصوصی ٹیموں کی قیادت بھی کی ہے۔ آئی آئی سی جی بحرین میں انہوں نے ایک کیپیٹل مارکیٹ گروپ کی قیادت کی جو کہ پراپرائیٹری فنڈ اورایںڈاوْمنٹ پورٹ فولیو کا انتظام سنبھالتا تھا۔ 

نوید نے آئی بی اے کراچی سے ایم بی اے کی ڈگری مکمل کی ہےاورآئی این ایس ای اے ڈی، فونتینبلو، اور لندن بزنس اسکول میں ایک ہائی پرفارمنس لیڈرشپ پروگراموں میں بھی شرکت کی ہے۔ وہ پاکستان مائیکروفنانس انسٹی ٹیوٹ، انفراضامن پاکستان، ایک حیاتیاتی سائنس کےادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کےرکن ہیں اورنیسڈیک پرلسٹڈ پراڈکٹس پرکام کرنے والی نیویارک کی ایک فن ٹیک کمپنی کی سرمایہ کاری کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

ریحان اختر

بورڈ ڈائریکٹر

ریحان اخترایک سینئرایگزیکٹیوہیں جوکہ تنظیم نوکی قیادت، کاروبارکے لئے نئےآمدن کےمواقع پیدا کرنے، اورنئے ڈویژن یا شعبوں کے قیام، اورپراڈکٹس کوری ڈیزائن اورری پوزیشن کرنے میں مہارت کا ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ کاراندازپاکستان میں چیف ڈیجیٹل آفیسرکی حیثیت سےان کا نصب العین ہے کہ سرکاری اورنجی شعبےمیں جدت کے مواقع پیدا کرکےملک میں ایک مساواتی سرمایہ کاری کے نظام کو فروغ دیا جائے۔ اس پروگرام کو بل اور ملینڈا گیٹس فاوْنڈیشن اور فارن، کامن ویلتھ، اورڈیویلپمٹ آفس سرمایہ فراہم کرتے ہیں۔ ریحان نے ٹیلی نار میں بی ٹوبی اور کسٹمر سروسز کے شعبوں میں تنظیم نو کےعمل کی قیادت کی ہے، برانڈز کی تخلیق، اور بی ٹو بی یا کاروباری اداروِں سے کاروباری اداروں کے لین دین کے شعبے میں پراڈکٹس اورسروسز کا ایک پورٹ فولیو قائم کر چکے ہیں۔ اس ضمن میں جدت کی جستجو، صارفین کی ضروریات، اورڈیجٹل تنظیم نوکی جہتیں ان کی توجہ کا مرکزرہیں۔ ریحان نے لاہوریونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسزسے
ایم بی اے کی ڈگری اوریونیورسٹی آف اینجینئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورسے مکینیکل انجینئیرنگ کی انڈرگریجویٹ ڈگری بھی حاصل کی۔  

خرم طارق

بورڈ ڈائریکٹر

ڈاکٹرخرم طارق کے اینڈ ایمزپرائویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو ہیں جوکہ معیاری ملبوسات اورکپڑے کی مینوفیکچرنگ اوربرآمد کرنے کا ایک صف اول کا کاروباری ادارہ ہے۔ وہ متعدد اداروں میں ایگزیکٹوعہدوں پررہ چکے ہیں، جن میں سینٹرل چیئرمین پی ایچ ایم اے [ پاکستان ہوزری مینو فیکچررزاینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن]، چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ایف پی سی سی آئی [فیڈیریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز] آن ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائلز، چیئرمین ملت انڈسٹریل اسٹیٹ، فیصل آباد، ممبربورڈ آف ڈایئریکٹرزایف آئی ڈی ایم سی [فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی]، بورڈممبرٹیکنکل کمیٹی ایف بی آراسلام آباد ، ممبر بورڈ آف اسٹڈیز، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلیپمنٹ اکنامکس، قائداعظم یونیورسٹی، اسلام آباد۔ 

ڈاکٹرخرم سماجی حلقوں میں خاصے متحرک ہیں اورمختلف چھوٹی بڑی فلاحی تنظیموں میں اپنا حصہ ڈالتے رہتے ہیں۔ کئی صحت عامہ کے منصوبوں میں باقاعدگی سےعطیہ کرنے کےعلاوہ وہ اپنی کے-فاوْنڈیشن کا بھی قیام عمل میں لائے ہیں۔ تعلیم وتدریس کا بے حد شوق رکھتے ہیں اورکئی یونیورسٹیوں کے بورڈزاورکمیٹیوں میں حصہ لیتے رہتے ہیں۔  



عطرت حسین رضوی

بورڈ ڈائریکٹر

عطرت رضوی میں مستقل مزاجی، پیشہ وارانہ اخلاقیات، اورتعلیمی قابلیت کی خصوصیات کا ایک موْثرامتزاج ملتا ہے جس کے باٰعث انہیں کئی اداروں کی کامیاب تخلیق، تجدید، اورتنظیم کا اعزازحاصل ہوا۔ ان کے پاس نجی اورسرکاری سیکٹرمیں بینکاری، ڈیویلپمنٹ فنانس، مینوفیکچرنگ، یوٹیلیٹی اورریگولیٹری اداروں میں کام کرنے کا ۴۰ سالہ تجربہ ہے۔ 

انہوں نے دواین بی اف سی اداروں کے قیام اوران کی تنظیم کی داغ بیل رکھی جو کہ لیزنگ، انوسٹمنٹ بینکنگ، ایسٹ منیجمنٹ، اور مشاورتی خدمات سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے چیئرمین بینک آف خیبر[ بحییثیت خیبرپختونخواہ کےامیدوار]، ڈائریکٹر بینکرزایکوٹی [ بحییثیت ایس بی پی امیدوار], کراچی اسٹاک ایکسچینج [بحییثیت ایس ای سی پی امیدوار]، اور پاکستان ری اشورنس کمپنی [بحییثیت ایم او سی امیدوار] کےعہدوں پرخدمات سرانجام دی ہیں۔

انہوں نے ایس ای سی پی کے کمشنرانشورنس، ان بی ایف سی،لیگل، کے طور پرخدمات سرانجام دیں اورکارپوریٹ گورننس کے ضابطہءاخلاق کے اطلاق میں اپنا کردار ادا کیا۔ 

اس کےعلاوہ، وہ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن [آئی بی اے] کے ساتھ وزٹنگ فیکلٹی کے طورپروابستہ رہے ہیں اورکارپوریٹ لاء، فنانس، کاسٹ اکاوْنٹنگ، اور فنانشل منیجمنٹ جیسے مضامین پڑھاتے رہے ہیں۔ دیگرتدریسی وابستگیوں میں نیشنل اسکول آف پالیسی لاہور، این آئی پی اے کراچی، لاہور، اور مظفرآباد، اکنامک ڈیویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ، ایشین ڈیولپمنٹ بینک، اوراسلامی ڈیویلپمنٹ بینک شامل ہیں۔  

اس وقت وہ پرائوٹائزیشن کمشن، سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ [حکومت سندھ]، سندھ ایجوکیشن سٹی [حکومت سندھ]، اور ٹرسٹ مضاربہ کے بورڈ پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ 

جعفرعسکری

مشاہدہ کار

سینئیرپرائیوِٹ سیکٹرمشیر، یوکےفارن، کامن ویلتھ۔، اورڈولیپنمٹ 

جعفرعسکری ایک تجربہ کارماہرمعاشیات ہیں اورانہوں نے متعدد ایف سی ڈی او منصوبوں کی تشکیل اور فراہمی کو سرانجام دیا۔  اس کے علاوہ میکرواکنامکس اورڈیٹ منیجمنٹ، ماحول دوست توانائی اور توانائی پالیسی میں اصلاحات، اورنجی وسرکاری سرمایہ داری کی مشاورت کے شعبوں میں اقدامات کی قیادت کی۔ انہوں نے وزارت خزانہ میں سینئرماہرمعاشیات اورامریکی وزارت خارجہ میں اکنامک اسپیشلسٹ کے طورپراپنی خدمات سرانجام دیں۔ جعفرعسکری نے یونیورسٹی آف ناٹنگھیم سے معاشیات میں ایم ایس سی اور مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی سے معاشیات میں بیچلرزڈگری حاصل کی۔

جاوید اقبال

سی ای او

جاوید اقبال کا تجربہ انوسٹمنٹ، کارپوریٹ، کمرشل، اورایس ایم ای بینکنگ کے شعبوں میں ۳۰ سال پر محیط ہے۔ انہوں نے اپنے کیرئیرکا آغازالفیصل انوسٹمنٹ بینک سےکیا اوربرسوں سے فیصل بینک، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، اوراسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک میں ایس ایم ای/ کمرشل شعبوں کی قیادت کی۔ پرواز فنانشل سروسز لمیٹڈ میں شمولیت سے قبل انہوں نے بینک الفلاح کے لئےکمرشل اور ایس ایم ای بینکنگ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔

جاویداقبال نے ایس ایم ای بینکنگ میں پائیدارترقی میں اہم کردارادا کیا اورچھوٹےاوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں میں مالی مساوات کے فروغ کے لئےاصلاحات متعارف کرائیں اورکئی سرمایہ کاروں کی مدد سے قائم سرمایہ کاری کے منصوبوں کا اجراء کیا۔ ان کے اہم اصلاحات میں چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروبار کے شعبوں میں این ایف اے ایس یعنی غیرمالیاتی مشاورتی خدمات کی فراہمی ایس ایم ای ٹول کٹ کے ذریعے ممکن بنائی، جو کہ مشاورتی خدمات فراہم کرنے کا ایک آن لائن ذریعہ ہے۔ اس کےعلاوہ ان کےاقدامات میں عالمی معیارکی بہترین اصلاحات، کی ٹول/ اینیبلر، اورویلیوچین پرمشتمل خدمات کا اطلاق، اورچھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروبارکے شعبے کو وسعت دینے کےعلاوہ اس میں مالیاتی مساوات کی ضرورت پربھی زور دیا ہے۔