Our Team – اردو

پی ایف ایس ایل میں لوگ

آصف نواز
منیجر فنانس

آصف کا تجربہ ۸ سالوں پر محیط ہے، جس عرصے میں انہوں نے مختلف شعبوں جیسے ٹیکسٹائل، مینوفیکچرنگ، آٹوموبائل، اور ٹیلی کمیونکیشن شامل ہیں۔ آصف ایک ایسوسی ایٹڈ چارٹرڈ اکاوْنٹنٹ ہیں اور انہوں نے اپنے آرٹیکل اے۔ ایف۔ فرگوسن سے مکمل کئے ہیں۔

پی ایف ایس ایل کے ساتھ کام کرنے سے قبل وہ منیجر فنانس کے طورپر کام کرتے ہوئے خزانے کے معاملات کی نگرانی کر رہے تھے۔ اے ایف فرگوسن کے ساتھ آڈٹ ٹیم لیڈرکے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں اور آڈٹ اسٹریٹجی اور فنانشل اسٹیٹمنٹس کی تیاری کے عمل کی نگرانی بھی کی۔

پی ایف ایس ایل میں آصف خزانے کے معاملات کو سنبھالتے ہیں اور آڈیٹرز اور کارپوریٹ کمپلائنس کے ساتھ رابطے کی نگرانی کرتے ہیں۔

خرم مبوشیر
منیجر کیڈ

خرم مبوشیر نے پی ایف ایس ایل میں منیجر کیڈ کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی ہے۔ بینکگ میں اپنے ۱۳ سالہ وسیع تجربہ کے دوران انہوں نے حبیب میٹروپولیٹن بینک، حبیب بینک لمیٹڈ، اور ایم سی بی بینک جیسے اداروں میں خدمات سرانجام دیں۔ 

خرم کی اپم ذمہ داریوں میں پالیسی پرعمل درآمد، آڈٹ اور کمپلائنس شامل ہیں۔ پی ایس ایف ایل میں شمولیت سے قبل خرم میں حبیب بین لمیٹڈ میں منیجر کریڈٹ ایڈمنسٹریشن تھے۔ ان کی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں کارپوریٹ، کمرشل، اور چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے شعبوں کو قرضوں کے اجراء سے وابستہ رہی ہیں۔ 

پی ایس ایف ایل میں خرم بطورمنیجر کریڈٹ ایڈمنسٹریشن کام کررہے ہیں۔ ان کی ذمہ داریوں میں کریڈٹ رسک کی پالیسی، قرضوں کے حصول کے قواعد وضوابط اوران کا اطلاق شامل ہیں۔

جواد نعیم
رلیشن شپ منیجر

جواد ایک منجھے ہوئے بینکار ہیں جن کا ریٹیل، کارپوریٹ،اورکمرشل شعبوں کے صارفین کے ساتھ تعلقات استوار کرنے اورقائم رکھنے کا ایک دہائی سے زائد عرصے پرمشتمل ہے۔ صارفین اورادارے کے بہترین مشترکہ مفاد میں مناسب مالیاتی معاونت کی تدابیرکی کھوج جواد کی ذمہ داریوں کا اہم حصہ ہیں، تاکہ صارف کاروباری اداروں کی آمد کا سلسلہ تواتراورآسانی سے جاری رہے۔  پی ایس ایف ایل میں شمولیت سے قبل جواد کا بینکاری کے معبے میں ۱۳ سالہ تجربہ ہے۔ جس میں وہ حبیب بینک لمیٹڈ اورایم سی بی بینک جیسے اداروں میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

پی ایس ایف ایل میں جواد کی اہم ذمہ داری چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری صارفین کو قرضے فراہم کرنا ہے۔ انہیں کریڈٹ اوررسک انیلیسس، کنٹرول اورقاونی کاغڈی کاروائی کی پیچیدگیوں سے نمٹنا، اور قانونیم سے لگل اوررمیڈیل یعنی تسحیحی اور قانونی ٹیموں کو لکوِیڈیشن اورنادہندہ قرضوں کی وصولیوں میں بھی مہارت حاصل ہے۔

جاوید اقبال
سی ای او

جاوید اقبال کا انوسٹمنٹ، کارپوریٹ،کمرشل،اورچھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروبارکے شعبوں کی بینکاری کا تجربہ ۳۰ سالہ پر محیط ہے۔ انہوں نے اپنا کیرئیرکا آغازالفیصل انوسٹمنٹ بینک سے کیا، اور برسوں تک اس ادارے کی ایس ایم ای اور کمرشل کاروبار کی قیادت کرتے رہے ہیں۔ انہوں ںے فیصل بینک، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ جیسے اداروں میں بھِی ایس ایم ای اور کمرشل بینکاری کے شعبوں کی قیادت کر چکے ہیں۔ پرواز فنانشل سروسز میں شمولیت سے قبل وہ بینک الفلاح لمیٹڈ کے کمرشل اور ایس ایم ای بینکاری کے شعبوں کی قیادت کر چکے ہیں۔

جاوید اقبال نے ایس ایم ای شعبے کے لئے بینکاری میں دیرپا ترقی کو فروغ دیا ہے اورچھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے مساواتی بنیادوں پرمالی خدمات کی رسائی کی سفارش کی ہے، اعلیٰ معیارکے کاروباری ضوابط کو متعارف کیا ہے، اور کئی امدادی عناصرپر ممشتمل سرمایہ کاری کے پروگرام مرتب دیے ہیں۔ ان کے زیرقیادت لائے گئے اہم اقدامات میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لئے ایس ایم ای ٹول کٹ کے اجراء کے ذریعے این ایف اے یعنی غیرمالیاتی مشاورتی خدمات کی فراہمی، کی ٹول / انیبلر، صارفین کی ضروریات کے مد نظر ویلیو بیسڈ مالیاتی خدمات کا آغاز، اورمالیاتی مساوات کے تقاضوں کے مطابق ایس ایم ای شعبے میں توسیع کے لئے اقدامات شامل ہیں۔

ذوالفقار صادق
اسسٹنٹ ایڈمنسٹریشن

پی ایف ایس ایل کے لئے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریشن کے طور پرکام کرنے والے ذوالفقارصادق کا تجربہ کئی دہائیوں پر محیدط ہے اور وہ کئی اداروں میں متعلقہ ذمہ داریاں اداکرچکے ہیں۔ اپنے سابقہ ادارے میں وہ سکیورٹی آپریشن اور ٹیلی کمیونکیشن ٹاور کی نگرانی پر مامور تھے۔

احمد افتخار
منیجرایچ آر

احمد کو ایک ایچ آریا افرادی قوت کے پیشہ وارانہ ماہر کے طور پر کام کرنے کا ۸ سالہ تجربہ ھاصل ہے۔ ان کو اسٹریٹجک ٹیلنٹ منیجمنٹ، ایچ آر بزنس پارٹنرنگ، لرننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، اور پیپلز ایکسی لینس ے شعبوں میں مہارت حاصل ہے۔ اپنے وسیع تجربے میں انہوں نے آئی ٹی سیکٹر سے لے کر کنسلٹنسی کے شعبے میں خدمات انجام دی ہیں اور ایبیکس کنسلٹنگ اور کیورایم ڈی جیسے اداروں کے لئے کام کیا ہے۔ 

پی ایف ایس ایل کے لئے احمد ایچ آر منیجر کے طور پرکام کررہے ہیں اورادارے کے تمام افرادی قوت کے معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کے پاس لاہوراسکول آف اکنامکس سے حاصل کردہ ایم بی اے کی ڈگری ہے۔ 

نریش کمار
ہیڈ آف بزنس

نریش کمارکوچھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروبارکے شعبے سے وابستہ خدمات میں ۲۰سال سے زائد تجربہ حاصل ہے۔
پی ایف ایس ایل سے قبل وہ کاراندازپاکستان کے لئے کام کرچکے ہیں، اور اس سے قبل حبیب بینک لمیٹڈ کے لئے بطور ہیڈ ایس ایم ای ۲۰۱۱ سے اگست ۲۰۱۹ تک اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ انہوں سے حبیب بینک لمیٹڈ کا چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروبارکے شعبے کا پورٹ فولیو بڑھانے میں کلیدی کردارادا کیا اوراس ضمن میں ایس ایم ای سیکٹرلے لئے متعدد مالیاتی پراڈکٹس کے اجراء کا انتظام کیا، جس کے باٰعث حبیب بینک لمیٹڈ ملک کا سب سے بڑا ایس ایم ای بینک بن گیا۔ انہوں نے  اگست ۲۰۱۹میں بطورہیڈ ایس ایم ای بینکنگ حبیب میٹروبینک میں شمولیت اختیارکی۔ نریش نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔ 

عاصمہ عرفان
ہیڈ آف لیگل اور کمپنی سیکرٹری

عٰاصمہ عرفان کاروباری شعبے سے منسلک ایک تجربہ کار قانونی پیشہ وارانہ ماہرہیں، جن کا ثابت شدہ ۱۸ سالہ تجربے میں  لیگل سروسز انڈسٹری سے منسلک ہونے کے علاوہ ان کی خدمات ایف ایم سی جی شعبے میں کوکا کولا جیسے اداروں میں بطور ہیڈ آف لیگل اور کمپنی سیکرٹری شامل ہیں۔ ان کو سیکرٹیریل کمپلائنس ایس بی پی، ایس ای سی پی، سی سی پی بورڈ مینجمنٹ کے علاوہ مثالی کارپوریٹ ضوابط، مذاکرات، قانونی معاملات، لیگل آڈٹ، قانونی معاہدے اور کانٹریکٹ۔ لیبرقوانین، ایمپلائیز ریلیشنز، اورمرجراورایکوئزیشنزجیسے معاملات میں مہارت حاصل ہے۔

عاصمہ پی ایف ایس ایل میں ہیڈ آف لیگل ہونے کے ساتھ کمپنی سیکرٹری کے طور پر بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ اپنی دوہری ذمہ داریوں کے لئے وہ بورڈ، اوراعلیٰ دفتری اورانتظامی امور کے لئے سی ای او کوجواب دہ ہیں۔ عاصمہ پی ایف ایس ایل میں تمام قانونی معاملات میں قانونی معاملات کی نگرانی کررہی ہیں۔ ان کی ذمہ داریوں میں رپورٹنگ، گورننس، اور کمپلائنس کے معاملات میں شئیرہولڈرزاورمتعلقہ اندرونی اوربیرونی متعلقین کے ساتھ رابطہ بھی شامل ہے۔ 

عاصمہ کنیرڈ کالج آف وومن سے بیچلرز ڈگری حاصل کرنے کے بعد پاکستان لاء کالج سے گولڈ میڈل حاصل کرچکی ہیں۔

عمارحبیب
چیف رسک آفیسر

عمارحبیب کو بینکنگ ، کیپٹل مارکیٹ اور انرجی اسپیس میں ۹ سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ عمار اس وقت پی ایس اف ایل اورکارانداز کے اداروں کے لئے سی آراو کی دوہری ذمہ داری پوری کررہے ہیں۔ کاراندازمیں شمولیت سے قبل وہ پاکستان کے سب سے بڑے ایسٹ منیجمنٹ ادارے نیشنل ٹرسٹ انوسٹمنٹ لمیٹڈ این آئی ٹی میں ہیڈ آف رسک کے عہدے پرمامورتھے، جہاں وہ سرمایہ کاری کمیٹی کے ممبربھی تھے اور۱۰۰ ارب سے زائڈ مالیت کے ایکوٹی اورفکسڈ انکم فنڈزپرمشتمل سرمائےکا انتطام سنبھال رہے تھے۔ وہ بورڈ رسک منیمنٹ کمیٹی کے سیکرٹری کےعہدے پرفائزتھے۔ اوراس کےعلاوہ پاکستان میں ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈزکی ترقی کے لئے قائم کردہ ایس ای سی پی کی ایک کمیٹی کے سیکرٹری کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔    توانائی کےشعبے میں انہوں نے ۱۰۰ ارب سے زائد ٹکٹ کی مالیت کےمنصوبوں پرمشاورت فراہم کی اور متعدد منصوبوں پرکام کیا جن کا دائرہ کارشمسی توانائی اور آف گرڈ ایل این جی سے کوئلوں کی کانوں تک پھیلا ہوا تھا۔ عمار ہول سیل رسک، رسک اینا لٹکس، اور کریڈٹ ماڈلنگ کے ایچ ایس بی سی بینک مشرق وسطیٰ کی ایک منتظام ٹیم کے رکن بھی رہے ہیں۔ عمار نے سی ایف اے یا چارٹرڈ فنانشل اینلسٹ کے دو درجے مکمل کیے ہیں اور ایک تصدیق شدہ فنانشل رسک منیجر ہیں۔ انہوں نے بارسلونا گریجویٹ اسکول آف اکنامکس سے مائیکرواکنامکس پالیسی اور فنانشل مارکیٹس میں ماسٹرز ڈگری اور آئی بی اے کراچی سے انڈر گریجویٹ ڈگری حاصل کی ہے۔

فروا حسنین
ہیڈ آف ایچ آر

 

فروا اس وقت پی ایف ایس ایل میں ہیڈ آف ایچ آرکےعہدے پرفائزہیں۔ وہ ادارے اوراس کے ماحول کو بین الاقوامی معیارکے مطابق مرتب کرنے کے لئے کوشاں ہیں جس سے اس میں کام کرنے والے لوگوں میں جدت اور ہم آہنگی کو فروغ ملے۔ کارانداز پاکستان میں وہ کمپنی سیکرٹری اور ہیڈ آف ہیومن رسورسز، ایڈمنسٹریشن اور پروکیورمنٹ کا دوہرا عہدہ سنبھالتی ہیں۔ پاکستان کے کارپوریٹ اور ڈیویلپمنٹ سیکٹرمیں ۱۲ سالہ تجربے کی حامل، فروا ایک ادارے کی حکمت عملی سے ہم آہنگ ٹیلنٹ منیجمنٹ سسٹم مرتب کرنے میں مہارت رکھتی ہیں۔ فروا نے اپنے کیرئیرکا آغاز تعمیر مائیکروفنانس بینک سے کیا اور کیمانکس اوریوایس اے آئی ڈی سے عطیات حاصل کرنے والےکیمانکس اوراینجلٹی( آئی آر جی) نامی عالمی ترقیاتی اداروں کے ترقیاتی اور توانائی کے منصوبوں پرکام کر چکی ہیں۔  فروا نے نسٹ بزنس اسکول سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے اورامریکہ میں قائم ہارورڈ یونیورسٹی سے نان پرافٹ اداروں کی کارکردگی کی منیجمنٹ کا سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کر چکی ہیں۔ 

ادیب مرزا
چیف فنانشل آفیسر

ادیب مرزا اس وقت پی ایس اف ایل اورکارانداز کے لئےچیف فنانشل آفیسرکے عہدے کی دوہری ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ وہ آئی کیپ یا انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاوْنٹنٹس آف پاکستان کے فیلوممبرہیں اور مالیاتی معاملات کی منصوبہ بندی، اس کے اطلاق، انتظام اوراختیاری امورسرانجام دینے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ کارانداز میں شمولیت سے قبل وہ سرکاری شعبے میں انفرادی پریکٹشنر چارٹرڈ اکاوْنٹنٹ کے طورپر کام کرتے تھے، جہاں انہوں نے زیادہ ترتیل اور گیس کے شعبے کے اداروں کو آڈٹنگ، ٹرانزایکشن ایڈوائزری، فنانشل، اور ٹیکس ڈیو ڈلجنس کی خدمات فراہم کیں۔ کاراندازمیں وہ ڈونز رپورٹنگ۔ خزانے کے امور کی نگرانی، آڈٹرز سے روابط، اور کارپوریٹ کمپلائس وغیرہ کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں۔  

تیمور علی
چیف ٹیکنیکل آفیسر

تیمورعلی کو ٹیلی کمیونکیشن سیکٹر میں موبائل منی پارٹنرشپ، پراڈکٹ ڈیولپمنٹ، اسٹریٹجی اور پرائسسنگ، پی اینڈ ایل انالیسس، اور ڈائریکٹ بزنس سیلز کے شعبوں میں ۸ سال سے زائد کام کرنے کا تجربہ حاصل ہے۔ وہ اس وقت پی ایس اف ایل اورکارانداز کے لئےچیف ٹیکنکل آفیسرکےعہدے کی دوہری ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔ پی ایس اف ایل اورکارانداز سے قبل وہ ٹیلی نار پاکستان ( ایزی پیسہ) میں اسسٹنٹ منیجر کارپوریٹس اینڈ آن لائن پیمنٹس کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ وہ پی ٹی سی ایل میں  ای آر پی اسپیشلسٹ ( پراجیکٹ منیجمنٹ) کے طور پربھی اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔